Time 18 مئی ، 2023
پاکستان

ویڈیو: بھارتی بریگیڈئیر بھی کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے معترف

1999 میں کارگل جنگ میں شریک بھارتی فوج کے بریگیڈئیر  ایم بی ایس باجوہ بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر)  کی بہادری کا اعتراف کرچکے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  سامنے آئی ہے۔

کارگل جنگ میں شریک بھارتی فوج کے بریگیڈئیر ایم بی ایس باجوہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ کرنل شیر خان کو ان کی بہادری کا صلہ ملے  جس کی وجہ سے  انہوں نے ایک چٹھی لکھ کر شہید کی جیب میں رکھ دی۔

 ایم بی ایس باجوہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ چٹھی میں انہوں نے  پاکستان سے کیپٹن کرنل خان کو اعلیٰ ترین اعزاز دینے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد  ایک ملزم نے مردان میں مظاہرے کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کی تھی جس کے بعد پولیس نے  ملزم رحمت اللہ کو مردان سےگرفتار کرلیا تھا۔

گرفتاری کے بعد کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکےمجسمہ کی بےحرمتی کرنے والے ملزم رحمت اللہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ 9 تاریخ کو ایوب گیٹ کے سامنے جلوس میں مجسمے کی بے حرمتی کی تھی، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے، پاک آرمی ہمارا فخر ہے، ہمیں آرمی کی قدرکرنی چاہیے، مجھ سےغلطی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :