Geo News
Geo News

Time 18 مئی ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ فون میں غلطی سے ڈیلیٹ ہو جانے والی تصاویر کو ریکور کرنے کے طریقے

ڈیلیٹ تصاویر کو ریکور کرنا زیادہ مشکل نہیں / فائل فوٹو
ڈیلیٹ تصاویر کو ریکور کرنا زیادہ مشکل نہیں / فائل فوٹو

اگر آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اور غلطی یا کسی وجہ سے اہم تصاویر ڈیلیٹ ہو گئی ہیں تو پھر کیا کریں گے؟

خوش قسمتی سے اینڈرائیڈ فونز میں اگر تصاویر غلطی سے ڈیلیٹ ہو جائیں یا کسی سسٹم ایرر کی وجہ سے غائب ہو جائیں تو ان کو ریکور کرنا زیادہ مشکل نہیں۔

درحقیقت ایسے متعدد طریقے موجود ہیں جن سے اینڈرائیڈ فونز میں تصاویر کو واپس لانا ممکن ہے۔

گوگل فوٹوز بیک اپ چیک کریں

اگر آپ نے فون میں گوگل فوٹوز بیک اپ کو ان ایبل کیا ہوا ہے تو ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کو وہاں سے ریکور کرنا ممکن ہے۔

اس مقصد کے لیے فون میں گوگل فوٹوز ایپ اوپن کرکے لائبریری کے آپشن میں جائیں۔

وہاں آپ کے فون کیمرے سے لی گئی تمام تصاویر محفوظ ہوتی ہیں تو ان تصاویر کا انتخاب کریں جن کو ریکور کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد ان کو ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

فون کے ٹریش فولڈر کو چیک کریں

ہر فون میں یہ فولڈر  عموماً فوٹوز یا لائبریری کے فولڈر میں موجود ہوتا ہے۔

اس جگہ جاکر ٹریش فولڈر کے آئیکون پر کلک کریں، جہاں ڈیلیٹ ہونے والی تمام تصاویر مخصوص وقت تک موجود رہتی ہیں۔

مطلوبہ تصاویر کو سلیکٹ کرکے ری اسٹور کے آپشن کا انتخاب کریں۔

فوٹو ریکوری ایپ استعمال کریں

اگر گوگل فوٹوز بیک اپ استعمال نہیں کرتے یا فون کے ٹریش فولڈر میں تصاویر موجود نہیں تو پھر کسی فوٹو ریکوری ایپ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گوگل پلے اسٹور میں ایسی متعدد ایپس موجود ہیں جن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے کچھ مقبول ایپس فوٹو ریکوری، Dumpster اور DiskDigger زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔

یہ ایپس ڈیوائس اسٹوریج کو اسکین کرکے ڈیلیٹ فائلز کو ری اسٹور کر دیتی ہیں۔

اس مقصد کے لیے کسی ایپ کو انسٹال کرکے اسے اوپن کریں اور وہاں فائل ٹائپ کا انتخاب کریں جیسے فوٹوز۔

پھر اسٹوریج لوکیشن جیسے انٹرنل اسٹوریج یا ایس ڈی کارڈ کا انتخاب کریں جس کو اسکین کرنا چاہتے ہیں۔

اسکین ہونے کے بعد ڈیلیٹ تصاویر کو سلیکٹ کریں اور ری اسٹور بٹن کا انتخاب کریں۔

کمپیوٹر سے کنکٹ کریں

اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں یو ایس بی ماس اسٹوریج موڈ سپورٹ موجود ہے تو اسے کمپیوٹر سے کنکٹ کریں۔

کمپیوٹر سے کنکٹ کرکے کسی ڈیٹا ریکوری سافٹ وئیر کا استعمال کریں۔

اس طرح کے سافٹ وئیر سے بھی آپ ڈیلیٹ تصاویر کو تلاش کرکے ریکور کر سکتے ہیں بلکہ کمپیوٹر میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔