زمان پارک سے گرفتار شرپسند کس سے ہدایات لیتے رہے؟ تفتیش میں اہم انکشافات

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے: پولیس ذرائع/ فوٹو سوشل میڈیا
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے: پولیس ذرائع/ فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: گزشتہ روز زمان پارک سے گرفتار 8 مبینہ شرپسندوں نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار 8 شرپسندوں نے پی ٹی آئی کی اہم لیڈر شپ سے رابطوں کا اعتراف کیا، تمام شر پسند لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے اور  تمام ملزمان کے پارٹی رہنماؤں سے فون نمبرز اٹیچ ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم بخت عالم شانگلہ اور  ممتاز مردان کا رہنے والاہے، یہ دونوں کے پی میں پارٹی رہنماؤں سے رابطے  میں تھے، سوات کا عبدالغنی بھی کے پی سے ہدایات لیتا رہا جب کہ مصری شاہ کا اعجاز، اچھرہ کا عبد الغفور اور شاہدرہ کا زوہیب اعجاز چوہدری سے ہدایات لے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا حنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے جب کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔


مزید خبریں :