Time 20 مئی ، 2023
پاکستان

کوئی عمران خان کو ملک سے باہر بھیجنےکی جرات نہ کرے: جاوید لطیف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہےکہ کوئی عمران خان کو ملک سے باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاویدلطیف کا کہنا تھا کہ  ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگ جو خود سیاست نہیں کرسکتے وہ سیاست کروا رہے ہیں، 9 اور 10 مئی کے واقعات کی سہولت کاری ریاستی اداروں میں بیٹھے حاضر سروس اور  ریٹائر ہونے والےکچھ لوگ کر رہے تھے۔

جاویدلطیف کا کہنا تھا کہ یہ وہی کردار ہیں جنہوں نے 2017 میں پاکستان کی تباہی کی بنیاد رکھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے استعفے قبول یا مسترد کرنا اسپیکر اسمبلی کا اختیار ہے، دوسرے کسی ادارے کا نہیں،  پاکستان کے ساتھ ہونے والا کھلواڑ  قوم قبول نہیں کرتی۔

 جاوید لطیف نے سوال اٹھایا کہ دنیا بھر کے مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ ایگریمنٹ نہ کرکےکس کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟

مزید خبریں :