گیلے بالوں میں سونے کےکیا اثرات ہوتے ہیں؟ ماہرین کی رائے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آج کل چونکہ گرمیاں ہیں اور متعدد خواتین سمیت مرد حضرات رات کو سونے سے قبل شاور لیتے ہیں اور پھر گیلے بالوں کے ساتھ ہی سوجاتے ہیں، وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ اس کے بعد نیند اچھی آتی ہے جو کہ بے شک درست ہے لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ گیلے بالوں کے ساتھ سونا آپ کے بالوں کی صحت پر کس قدر منفی اثر مرتب کرتا ہے؟

ماہرین کی جانب سے گیلے بالوں کے ساتھ سونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، انہوں نے اس کی وجوہات بھی بتائی ہیں۔

*گیلے بالوں کے ساتھ سونے سے آپ کے بال مختلف طریقوں سے خراب ہوسکتے ہیں، گیلے بال تکیے پر بہت دیر تک رکھنے سے اس پر بیکٹیریا کو جنم دیتے ہیں جو آپ کے سر میں خارش کا سبب بنتا ہے۔

*اس سے سر میں خشکی بھی پیدا ہوتی ہے اور پھر یہ آپ کے چہرے پر بھی خارش کا سبب بن سکتا ہے،یاد رکھیں، فنگس اور بیکٹیریا گرم اور نم حالات میں جنم لیتے ہیں اور چونکہ رات کافی لمبی ہوتی ہے اور پھر سر ایک جگہ ہونے کے سبب سوکھتا بھی دیر سے ہے۔

*اس کے علاوہ رات میں گیلے بالوں کے ساتھ سونے سے بال دو منہ کے ہو جاتے ہیں اور یہ سر درد کا باعث بھی بنتے ہیں۔

* ماہرین کے مطابق اگر آپ سونے سے پہلے نہانا چاہتے ہیں تو اس کا ایک حل موجود ہے جس سے آپ کے بال گیلے نہیں رہیں گے، اگر آپ کے پاس ہیئر ڈرائیر ہے تو اس سے بال سوکھائے جاسکتے ہیں، بصورتِ دیگر آپ تولیے سے جتنی دیر ہوسکے بالوں کو خشک کرلیں۔

اس سے بالوں کی اضافی نمی کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیلے بالوں پر برش کرنے سے گریز کریں، یہ بالوں کے لیے نقصان دہ اور ان کے ٹوٹنے کا سبب بنتا ہے۔

برش کی جگہ کنگھے سے گیلے بالوں کو سلجھائیں۔

مزید خبریں :