Time 24 مئی ، 2023
پاکستان

فوجی تنصیبات پر حملے اور مجسموں کی بیحرمتی، پختونخوا میں 16 افراد کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے

مردان میں 6 افراد پر فوجی عدالتوں میں کسیزچلیں گے جن میں شاہ زیب، رحمت اللہ، عدنان، شاکراللہ، سیدعالم اوریاسرنواز شامل ہیں: سرکاری حکام— فوٹو:فائل
 مردان میں 6 افراد پر فوجی عدالتوں میں کسیزچلیں گے جن میں شاہ زیب، رحمت اللہ، عدنان، شاکراللہ، سیدعالم اوریاسرنواز شامل ہیں: سرکاری حکام— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا میں فوجی تنصیبات پر حملوں اور قومی ہیروز کے مجسموں کی بے حرمتی میں ملوث 16 افراد کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

حکام کے مطابق مردان میں 6 افراد پر فوجی عدالتوں میں کسیزچلیں گے جن میں شاہ زیب، رحمت اللہ، عدنان، شاکراللہ، سیدعالم اوریاسرنواز شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مردان کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فوجی عدالت میں مقدمات چلانےکی درخواست منظورکرلی ہے۔

پولیس نے ملزمان کو مردان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا۔

سرکاری حکام کے مطابق مالاکنڈ، دیر اور بنوں سےگرفتار 10 ملزمان پر بھی فوجی عدالتوں میں کیس چلیں گے،  مالاکنڈ سے 4، دیر سے 3 اور بنوں سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر فوجی اور دیگر تنصیبات پر حملے کرنےکا الزام ہے اوراب تک 16 افراد کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلانےکی منظوری ملی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد مردان میں مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مجسمے کی بےحرمتی کی تھی۔

پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں رحمت اللہ، شیر عالم اور عدنان شامل ہیں۔

مزید خبریں :