Time 25 مئی ، 2023
پاکستان

ٹھوس ثبوت آنے تک پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائیں گے: وزیر دفاع

9 مئی کے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے : خواجہ آصف/ فائل فوٹو
9 مئی کے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے : خواجہ آصف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آئے تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے ، ان حملوں کی پہلے ریہرسل بھی کی جا چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آئے تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر بات ہوئی ہے مگر اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید خبریں :