کھیل
Time 25 مئی ، 2023

امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کیلئے پاکستانی کرکٹرز سے بھی رابطوں کا انکشاف

میجر لیگ کرکٹ کیلئے پاکستان کے 4 سے زائد کرکٹرز کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں— فوٹو: انسٹا
میجر لیگ کرکٹ کیلئے پاکستان کے 4 سے زائد کرکٹرز کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں— فوٹو: انسٹا

امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کیلئے پاکستانی کرکٹرز سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر لیگ کرکٹ کیلئے پاکستان کے 4 سے  زائد کرکٹرز کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں، میجر لیگ کرکٹ کیلئے ٹاپ کرکٹرز سے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد 13 سے 30جولائی تک امریکا میں ہوگا۔

ادھر انگلینڈکے بیٹر جیسن روئے امریکی لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے پر تیار ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس نائٹ رائیڈر نے جیسن روئےکو 2 سال کے معاہدے کی آفر کی ہے، جیسن روئے جلد امریکی لیگ کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔

مزید خبریں :