Time 26 مئی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

پراجیکٹ کی وجہ سے اپنے حمل کی خبر کو خاندان سے چھپائے رکھا: صرحا اصغر

اگر بتادیا جائے تو لوگ سوچتے ہیں یہ حاملہ ہیں کام نہیں کرسکتی: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
اگر بتادیا جائے تو لوگ سوچتے ہیں یہ حاملہ ہیں کام نہیں کرسکتی: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستانی  اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے حمل کی خبر کو خاندان والوں سے حتیٰ کہ پروڈکشن ہاؤس سے  بھی7 سے 8 ماہ  تک چھپائے رکھا تھا۔

صرحا اصغر حال ہی میں نجی میڈیا کےایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے حمل سے متعلق بتایا کہ  ’ہم نے حمل کے 7 ویں مہینے میں خاندان میں اعلان کیا حتیٰ کہ جس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کررہی تھی اس کو بھی نہیں پتا تھا کہ میں حاملہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کررہی تھی میں نے انہیں بھی نہیں  بتایا تھا کہ میں حاملہ ہوں کیوں کہ اگر بتادیا جائے تو لوگ سوچتے ہیں یہ حاملہ ہیں کام نہیں کرسکتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس حمل کو چھپانا اس لیے بھی آسان رہا کہ جس ڈرامے کے کردار کو میں نبھارہی تھی وہ بھی ایک حاملہ عورت کا کردار تھا، ڈرامے کے دوران مجھے حاملہ عورت کے کردار نبھانے کیلئے تکیہ دیا جاتا تھا لیکن میں اس تکیے کے وزن کو کم کرکے استعمال کرتی تھی، اس پراجیکٹ کے بعد ہم نے پریگننسی سے متعلق خاندان میں سب کو بتایا۔

مزید خبریں :