دنیا
Time 27 مئی ، 2023

پرواز کے دوران جہاز کا دروازہ کیوں کھولا؟ مسافر نے وجہ بتادی

مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس نے اب اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا ہے اور اپنے اس اقدام کی وجہ بھی بتائی__فوٹو: رائٹرز
مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس نے اب اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا ہے اور اپنے اس اقدام کی وجہ بھی بتائی__فوٹو: رائٹرز

جنوبی کوریا میں ایشیانا ائیرلائن کے مسافر کی جانب سے ڈیگو ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل طیارے کا دروازہ کھولنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایشیانا ائیرلائن میں  ایگزٹ کے ساتھ بیٹھے  مسافر نے لینڈنگ سے 2 یا 3 منٹ قبل زمین سے تقریباً 213 میٹر (700 فٹ) کے فاصلے پر ہوائی جہاز کا دروازہ کھول دیا تھا۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

بعد ازاں متعدد مسافروں کا سانس اکھڑنے سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

تاہم مذکورہ  شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس نے اب اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا ہے اور اپنے اس اقدام کی وجہ بھی بتائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر نے پولیس کو بتایا کہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا اور جہاز سے جلد اترنا چاہتا تھا جس کے باعث اس نے جہاز کا دروازہ کھولا۔

مسافر نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ملازمت کھونے کے بعد تناؤ کا شکار تھا۔

واضح رہے کہ  ایشیانا ائیرلائن کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :