کھیل
Time 27 مئی ، 2023

ورلڈکپ کا شیڈول ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا: جے شاہ

ورلڈ کپ کےحوالے سےآج بھارتی کرکٹ بورڈ کی خصوصی جنرل کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈکپ کے لیےاگلےہفتےخصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی— فوٹو: فائل
ورلڈ کپ کےحوالے سےآج بھارتی کرکٹ بورڈ کی خصوصی جنرل کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈکپ کے لیےاگلےہفتےخصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی— فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا شیڈول  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع  پر ریلیز کیا جائے گا۔

جےشاہ نے کہا کہ ورلڈکپ کے وینیوز کا  اعلان ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی سائیڈلائن میٹنگ میں ہوگا، ورلڈ کپ کےحوالے سےآج بھارتی کرکٹ بورڈ کی خصوصی جنرل کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈکپ کے لیےاگلےہفتےخصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان 7 سے11 جون کے درمیان کھیلاجائےگا۔

علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک نمائندے نے بتایا ہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، آئی پی ایل فائنل کے موقع  پر سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش کرکٹ کے نمائندوں سےغیر رسمی اجلاس ہوگا، غیر  رسمی اجلاس میں ایشیا کپ  کیلئے بنائے جانے والے لائحہ عمل پر گفتگو ہوگی، ایشیا کپ سری لنکا میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :