جی ایچ کیو حملہ، عدالت نے 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

8 ملزمان میں علی حسن، لال شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان، ادریس، عمر فاروق، راجہ احسان اور عبداللہ شامل ہیں— فوٹو:فائل
8 ملزمان میں علی حسن، لال شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان، ادریس، عمر فاروق، راجہ احسان اور عبداللہ شامل ہیں— فوٹو:فائل

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پر حملے میں نامزد 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 8 نامزدملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی کی جانب سے دائر کی گئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے نامزد 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

ملزمان علی حسن، لال شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے جبکہ ادریس، عمر فاروق، راجہ احسان اور عبداللہ کے خلاف تھانہ آرے بازار میں مقدمہ درج ہے۔

آٹھوں ملزمان اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جناح ہاؤس لاہور، مردان اور پشاور میں فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے ملزمان کو بھی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے ملٹری کورٹس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :