Time 01 جون ، 2023
دلچسپ و عجیب

ماہِ جون کس ایک ستارے کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا؟

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ دلو کے افراد کو غیر ضروری کسی سے بحث میں پڑنے کی ضرروت نہیں ہے، امید ہے کہ جون کے بعد ان کا اچھا وقت شروع ہوجائے گا__فوٹو: فائل
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ دلو کے افراد کو غیر ضروری کسی سے بحث میں پڑنے کی ضرروت نہیں ہے، امید ہے کہ جون کے بعد ان کا اچھا وقت شروع ہوجائے گا__فوٹو: فائل

2023 کا تقریباً آدھا سال گزر چکا ہے اور آج جون کا پہلا دن ہے اور اس مہینے کے لیے اجرام فلکیات کے ماہرین نے کچھ پیشگوئیاں کی ہیں۔

جس طرح ماہرین نے اس ماہ برج جوزا، سنبلہ، حوت اور قوس کو خوش قسمت ترین ستارے قرار دیا تھا، وہیں ماہرین نے ستاروں کی روشنی میں ایک ستارے کے لیے اس ماہ خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ایک ستارے کے لیے یہ مہینہ آسان نہیں بلکہ کافی مشکل ہوگا۔

آئیے جانتے ہیں وہ ایک ستارہ کون سا ہے؟

برج دلو: 

فلکیات کے ماہرین نے برج دلو کو اس مہینے خبردار کیا ہے کہ انہیں اس ماہ انتہائی سنبھل سنبھل کے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

جون کے آغاز سے ہی ان افراد کو کچھ ایسی غیر معمولی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا، اس کے علاوہ بہت سے ایسے کام جو یہ لوگ کرنے کے خواہشمند ہیں ان میں رکاوٹ آسکتی ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ دلو کے افراد کو غیر ضروری کسی سے بحث میں پڑنے کی ضرروت نہیں ہے، امید ہے کہ جون کے بعد ان کا اچھا وقت شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :