Time 02 جون ، 2023
کاروبار

آئندہ مالی سال قومی ترقیاتی بجٹ 2458 ارب روپے رکھنے کی تجویز

وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب رکھنے کی تجویز ہے اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1558ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے/ فائل فوٹو
 وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب رکھنے کی تجویز ہے اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1558ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  آئندہ مالی سال قومی ترقیاتی بجٹ 2458 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جیونیوز نے آئندہ مالی سال میں قومی ترقیاتی بجٹ سے متعلق دستاویز حاصل کرلی ہیں۔

دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب رکھنے کی تجویز کی گئی ہے  اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1558ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کا ترقیاتی بجٹ 359 ارب روپے، کارپوریشنز کیلئے 141 ارب جب کہ  خصوصی ایریاز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 55 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق کے پی میں ضم علاقوں کیلئے 55 ارب، ایس ڈی جیز کا ترقیاتی بجٹ 90 ارب، پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈ کے لیے 100ارب اور  پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے ذریعے 100 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 426 ارب روپے رکھنے کی تجویز  دی گئی جو جولائی سے اکتوبر صرف چار ماہ کے لیے ہے۔

سندھ کا ترقیاتی بجٹ 617 ارب ،کے پی کا ترقیاتی بجٹ 268ارب اور بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 248ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبریں :