29 دسمبر ، 2012
لاہور…شدید دُھند کے باعث موٹروے کو لاہور سے خانقاں ڈوگراں انٹر چینج تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔موٹروے زرائع کے مطابق آج علی الصبح لاہور موٹروے پر شدید دُھند کے باعث حدہ نگاہ صفر ہو گئی جس پر لاہور سے خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔تاہم جو لوگ دُھند کے باعث ٹریفک میں پھنس گئے ہیں انھیں کانوائے کے زریعے جی ٹی روڈ نکالا جا رہا ہے،موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورحضرات کو آئستہ رفتار اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔