دنیا
Time 03 جون ، 2023

اردوان نے تیسری مدت کیلئے ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا، وزیراعظم شہباز شریف کی بھی شرکت

انقرہ: رجب طیب اردوان نے مسلسل تیسری مدت کے لیے ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔

ترک میڈیا کے مطابق گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے طیب اردوان سے ترکیہ کے صدر کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں 21 سربراہان مملکت اور  13 وزرائے اعظم شریک ہوئے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا آئین، قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا، اپنے فرائض اور ذمہ داری بہترین انداز میں انجام دوں گا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان آج رات اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے اور حلف برداری تقریب میں شریک مہمانوں کو عشائیہ بھی دیں گے۔

یاد رہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ نہیں لے سکا تھا اور پھر دوبارہ 28 مئی کو ملک میں انتخات ہوئے تھے جس میں طیب اردوان نے 52 فیصد سے زائد ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :