04 جون ، 2023
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر میئر کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو احتجاج کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے باوجود اب بھی ان کا میئر بننا ناممکن ہے ،9 مئی کو ڈھال بنا کر پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری میں دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔