04 جون ، 2023
3 سال قبل انتقال کرجانے والے بالی وڈ اداکار عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدر بھی جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامے ’تیرے بن ‘ کی فین نکلی۔
آئیفا ایوارڈ شو میں صحافی سے گفتگو کے دوران عرفان خان کے بیٹے اور اداکار بابل خان نے بتایا کہ ان کی والدہ پاکستانی سیریل دیکھتی ہیں،تاہم بابل خان سوچ بچار کے باوجود بھی ڈرامے کا نام یاد نہیں کرپائے ، جس کے بعد انھیں ایوارڈ شو میں شریک والدہ کو بلانا ہی پڑا۔
بعد ازاں سوتاپا سکدر نے اسکرین پر آکر بتایا کہ وہ ڈرامہ 'تیرے بن' دیکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ جیو کے ڈرامے’ تیرے بن‘ کی مقبولیت سرحد پار بھی عروج پر ہے، ڈرامے کی کہانی سمیت کرداروں مرتسم خان اور میرب کو خاصی پذیرائی ملی ہے، جس کے باعث ڈرامہ یوٹیوب پر مقبولیت کے کئی ریکارڈز قائم کرچکا ہے۔