Time 04 جون ، 2023
پاکستان

جعلی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا

دوران سماعت اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض کیا تھا— فوٹو:فائل
دوران سماعت اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض کیا تھا— فوٹو:فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الٰہی کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض کیا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کہ سنا دیا گیا ہے۔

عدالت نے پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن عدالت کے جج غلام مرتضیٰ ورک نے مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے جج غلام مرتضیٰ ورک کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جج کے فیصلے سے ان کی سیاسی وابستگی واضح ہے اور جج کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ان کی سیاسی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

مزید خبریں :