پی پی نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل کرلیا

ڈپٹی میئر کے امیدوار سلمان مراد ہوں گے، بلاول نے ناموں کی منظوری دے دی ہے اور باضابطہ اعلان نثارکھوڑو کل کریں گے: ذرائع
ڈپٹی میئر کے امیدوار سلمان مراد ہوں گے، بلاول نے ناموں کی منظوری دے دی ہے اور باضابطہ اعلان نثارکھوڑو کل کریں گے: ذرائع

پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کیلئے اپنے امیدواروں کا نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے میئرکراچی اورڈپٹی میئر کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد امیدوار ہونگے، میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور  پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک وفاقی وزیر کی سفارش پر فائنل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈاپ کے لیے طارق بلوچ چیئرمین، نائب چیئرمین کےلیے جام محمد جوکھیو امیدوارہونگے جبکہ ملیر کے لیے چیئرمین کا امیدوار جان محمد بلوچ اورنائب چیئرمین کےامیدوار مزمل شاہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کے لیے چیئرمین کے امیدوار نذیر بھٹو اور نائب چیئرمین کے امیدوار رفیق جٹ ہونگے، سہراب گوٹھ کے لیے لالا رحیم چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے عمران بروہی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صفورہ کے لیے کلیم اللہ چیئرمین اور عبد الحق بلوچ نائب چیئرمین، چنیسر گوٹھ کے لیے فرحان غنی چیئرمین اور محمد شہزاد نائب چیئرمین کے امیدوار ہونگے، لیاری  کے لیے ناصر کلیم بلوچ چیئرمین اور محمد اقبال نائب چیئرمین کے امیدوار ہونگے، اس کے علاوہ بلدیہ ٹاؤن کے لیے چیئرمین عبدالکریم اور عجب خان کا نام ڈپٹی چیئرمین کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منگھو پیرکے لیے چیئرمین نواز بروہی اورنائب چیئرمین کےلیےمحمد عارف امیدوار ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میئرکراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کاباضابطہ اعلان نثارکھوڑو کل کریں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلعی چیئرمینز اور دیگر کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے میئر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ میئر کے لیے مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :