Time 05 جون ، 2023
انٹرٹینمنٹ

انٹرویو کو غلط رنگ دینے پر اداکارہ حبا بخاری کا شدید ناراضگی کا اظہار

حبا بخاری نےاپنے سوشل میڈیا پر چینل کی رپورٹنگ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے زرد صحافت قرار دیا/ فوٹو سوشل میڈیا
حبا بخاری نےاپنے سوشل میڈیا پر چینل کی رپورٹنگ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے زرد صحافت قرار دیا/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری اپنے بیان کو غلط انداز دینے پر نجی میڈیا پر پھٹ پڑیں۔

حبا بخاری نے حال ہی میں فوچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ   انہوں نے ایک بار مذاق میں اپنے والد کو  فون پر شوہر کی شکایت لگائی تھی کہ شوہر آریز ان سے برتن دھلواتے ہیں، گھر کی دیواریں اور  کپڑے بھی دھلواتے ہیں جس پر والد نے اداکارہ کو سمجھایا تھا کہ  کوئی بڑی بات نہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

انٹرویو کو غلط رنگ دینے پر اداکارہ حبا بخاری کا شدید ناراضگی کا اظہار

 تاہم بعد ازاں اداکارہ کے انٹرویو کو نجی میڈیا کی جانب سے غلط رخ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا جسے ہزاروں قارئین نے پڑھا بھی اور دیکھا بھی۔

تاہم اب حبا بخاری نےاپنے سوشل میڈیا  پر چینل کی رپورٹنگ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے زرد صحافت قرار دیا۔ 

اداکارہ نے  انسٹا اسٹوری پر رپورٹ کا  اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زرد صحافت ہے ،  جھوٹی خبریں پھیلانا بند کرو ، یہ شرمناک ہے۔

مزید خبریں :