Time 05 جون ، 2023
کاروبار

اوپیک پلس کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اوپر چلی گئی

اوپیک پلس نے 2024 سے مجموعی طور پر پیداواری اہداف کو مزید 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو:فائل
اوپیک پلس نے 2024 سے مجموعی طور پر پیداواری اہداف کو مزید 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو:فائل

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اوپر چلی گئی۔

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کا اجلاس گزشتہ روز ویانا میں ہوا۔

اجلاس میں سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار کو محدود کرنے کے اوپیک پلس معاہدے کے تحت اپنی پیداوار میں نمایاں کٹوتی کا اعلان کیا۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان کا اتوار کو ویانا میں اوپیک پلس کے اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ ’ضرورت پڑنے پرمملکت کی جانب سے یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل تک کٹوتی کو جولائی کے بعد بھی بڑھایا جا سکتا ہے‘۔

روسی نائب وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تیل پیداوار میں کٹوتی 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔

گروپ نے 2024 سے مجموعی طور پر پیداواری اہداف کو مزید 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اوپیک پلس میں شامل ممالک دنیا کے خام تیل کا قریباً 40 فیصد پیدا کرتے ہیں۔

اوپیک پلس کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اوپر چلی گئی، ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 77 ڈالر ہوگئی۔

مزید خبریں :