29 دسمبر ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب بس میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔ نمائندہ جیو نیوز ظل حیدر کے مطابق کینٹ اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس دھماکے کی نوعیت سے متعلق معلوم کررہی ہے۔