29 دسمبر ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گستاخانہ مواد کی موجودگی پر یو ٹیوب کی ویب سائٹ دوبارہ بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ پی ٹی اے کی جانب سے آج دوپہر 2 بجے تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو یو ٹیوب فوری کھولنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب سے یو ٹیوب کی ویب سائٹ پر گستاخانہ فلم کا مواد تاحال موجود ہونے کی اطلاع دی گئی۔ جیو نیوز کی خبر کے بعد وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے یوٹیوب کو دوبارہ بند کرنے کا حکم دیا۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوٹیوب کی ویب سائٹ فوری بند کردیں۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے بھی یوٹیوب کھولنے کی مخالفت کی تھی۔