Time 07 جون ، 2023
پاکستان

متعدد سابق ارکان اسمبلی و اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرلی

سابق صوبائی وزیر مراد راس نے بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے گروپ میں شامل ہوئے ہیں— فوٹو: جے کے ٹی
سابق صوبائی وزیر مراد راس نے بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے گروپ میں شامل ہوئے ہیں— فوٹو: جے کے ٹی

پاکستان کے سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین کے گروپ میں متعدد سابق ارکان اسمبلی و اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اوقاف ومذہبی امور رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی اور ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف اور میانوالی سے میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئے۔

ترین گروپ میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ ذرائع  نےدعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سےکل تک نئی پارٹی کا اعلان کیے جانےکا امکان ہے، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :