دنیا
Time 08 جون ، 2023

کینیڈا کے جنگلات میں آگ: نیویارک میں دھوئیں کے سبب کئی مقامات بند

نیویارک کے میئر نے فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے شہریوں سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے۔/ فوٹو: امریکی میڈیا
نیویارک کے میئر نے فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے شہریوں سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے۔/ فوٹو: امریکی میڈیا

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث دھوئیں سے نیویارک شہر کا آسمان تاریک ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں چڑیا گھر، پارکس اور گالف کورسز فضائی آلودگی کے باعث بند کردیے گئے جب کہ فضائی آلودگی کے سبب نیویارک میں مختلف تقریبات بھی منسوخ کردی گئیں۔

نیویارک کے میئر نے فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے شہریوں سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے۔

نیو یارک میں ہواکا معیار ریکارڈ بدترین سطح پرپہنچ گیا ہے اور گورنرنیویارک نے فضائی آلودگی کو ہنگامی بحران قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک کی فضا میں آلودگی جمعرات کی صبح تک جاری رہنےکاامکان ہے۔

مزید خبریں :