ورلڈکپ کا شیڈول کب جاری کیا جائیگا؟ چیف ایگزیکٹو آئی سی سی نے بتادیا

چیف ایگزیکٹو آئی سی سی جیف الرڈائس پاکستان کے ورلڈکپ میں شرکت اور شیڈول میں تاخیر کا سوال گول کرگئے__فوٹو: فائل
چیف ایگزیکٹو آئی سی سی جیف الرڈائس پاکستان کے ورلڈکپ میں شرکت اور شیڈول میں تاخیر کا سوال گول کرگئے__فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے جلد سے جلد ورلڈکپ کا شیڈول جاری کریں۔

جیف الرڈائس نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک آدھ دن میں مل جائے گا، شیڈول ملنے کے بعد ممبرز ممالک اور براڈکاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکےساتھ مشاورت کے بعد ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کریں گے، کوشش ہوگی کہ سب کے ساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں، کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کرکام کرتے ہیں۔

جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ کئی بار ایونٹ کے لیےکرکٹ سسٹم اور حکومتوں کے ساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو  آئی سی سی پاکستان کے ورلڈکپ میں شرکت اور شیڈول میں تاخیر کا سوال گول کرگئے۔

مزید خبریں :