کھیل
Time 08 جون ، 2023

اسکول کے زمانے میں نالائق طالبِ علم تھا: نسیم شاہ

گزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جوابات کا ایک سیشن رکھا__فوٹو: فائل
گزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جوابات کا ایک سیشن رکھا__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نسیم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ زمانہ طالبعلمی میں وہ ایک نالائق بچے تھے۔

گزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جوابات کا ایک سیشن رکھا جس کا مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور فاسٹ بولر سے ہر طرح کے سوالات کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نسیم شاہ نے بھی ان سوالوں کا بھرپور جواب دیا اور اسے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔ 

نسیم  نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی اور لاہور میں سے لاہور کا انتخاب کریں گے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی رول ماڈل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کرکٹر نے بتایا کہ وہ اسکول میں نالائق طالب علم تھے، جواب میں نسیم نے شرارتی ایموجی بھی شیئر کیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

 ایک مداح نے نسیم شاہ سے پوچھا کہ کیا آپ ’بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ‘ (کورین میوزک بینڈ) کو جانتے ہیں ؟

جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ ’ بیک ٹو اسکول‘ تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

نسیم شاہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر مداح اُن کے جواب پر ہنس رہے ہیں اور اُن کی لاعلمی کو اُن کی معصومیت قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :