09 جون ، 2023
ممبئی میں میرا روڈ سڑک پر واقع اپارٹمنٹ میں ہونے والے قتل کی تحقیقات کے دوران اہم انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق ملزم نے ساتھی خاتون کے اعضا کو ٹھکانے کیلئے گرینڈر کا استعمال کیا ۔
بھارتی پولیس نے گزشتہ روز 56 سالہ منوج کو اپنی ساتھی سرسوتی وادیا کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، دونوں افراد پچھلے 3 برس سے گیتا آکاش نامی بلڈنگ میں ایک ساتھ رہ رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اپنے بیان میں بتایاکہ ملزم نے ساتھی سے جھگڑے کے بعد درخت کاٹنے کی آری سے خاتون کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے، بعد ازاں انہیں پریشر ککر میں پکاکر پلاسٹک کے بیگز میں بھر لیا تاکہ انہیں ٹھکانے لگایا جاسکے لیکن پولیس نے وقت پر پہنچ لاش کی باقیات تحویل میں لے لیں اور منوج کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قتل کیس میں نئی پیشرفت کے تحت پولیس نے ملزم کے فلیٹ سے مکسر گرینڈر برآمد کیا ہے جس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ منوج نے سرسوتی وادیا کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسمانی اعضا کو ٹھکانے لگانے کیلئے مکسر گرینڈر کا استعمال بھی کیا۔
ملزم نے ان کو ٹھکانے لگانے کیلئے نیلے رنگ کے پلاسٹک بیگ میں بھرلیا تھا جسے پولیس نے اب اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔