30 دسمبر ، 2012
لاہور…ٹی 20 ٹیم کے پانچ کھلاڑی بھارت سے لاہورپہنچ گئے ہیں ، ایئرپورٹ پر صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی برس پڑے۔شاہد آفریدی دیگر چار کھلاڑیوں تنویر سہیل ، احمد شہزاد، عمرامین ، اسد علی کے ہمراہ ائرپورٹ سے باہرنکلے توصحافی نے اُن سے کہا کہ آپ نے ایک چھکا لگا یا اورایک چوکا اوراُس کے بعدٹھْس ہوگئے ، اِس پر شاہد آفریدی برہم ہوگئے اوربولے ، آپ کے سوال کا انداز ٹھیک نہیں ، اپنی عمردیکھیں اورسوال۔صحافی نے اِس پر بھی اُن کا پیچھا نہ چھوڑا اور کہا شائقین آپ سے ٹھنڈے دل سے کھیلنے کی توقع کرتے ہیں ، اِس پر بھی آفریدی دوبارہ برس پڑے اورکہا یہ آپ کے زمانے کی کرکٹ نہیں ، جدید دور کی ٹی 20 کرکٹ ہے۔