Time 09 جون ، 2023
پاکستان

کراچی میں تیز ہواؤں سے تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ، ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ

سسٹم کے مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے: محکمہ موسمیات۔ فوٹو فائل
سسٹم کے مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے: محکمہ موسمیات۔ فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے مرکز کے گرد سمندر میں کافی طغیانی کی کیفیت ہے، سسٹم کے مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔

طوفان میں ممکنہ شدت کے باعث کمشنر نے کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، مچھلی کے شکار کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ساحل پر نہانے اور تفریح کے لیے جانے سے گریز کیا جائے، حکومتی فیصلے پر متعلقہ ادارے عمل درآمد کرائیں۔

مزید خبریں :