Geo News
Geo News

Time 10 جون ، 2023
دنیا

صومالیہ کے ہوٹل میں شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، 6 افراد ہلاک

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایک معروف ہوٹل میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد صومالی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 80 یرغمالیوں کو رہا کرالیا۔

آپریشن کے دوران صومالی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہےکہ آپریشن میں تمام حملہ آور مارے گئے، تاہم حملہ آوروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔