Time 11 جون ، 2023
کھیل

واجبات نہ ملنے پر مستعفی ہونیوالے ہاکی کوچ کو آئندہ ہفتے ادائیگی کا امکان

اب سیگفریڈ ایکمین کی کوچنگ کےلیےعمان سےمعاملات طے پارہےہیں: ذرائع__فوٹو: فائل
 اب سیگفریڈ ایکمین کی کوچنگ کےلیےعمان سےمعاملات طے پارہےہیں: ذرائع__فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کے واجبات کی ادائیگی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کےواجبات سےمتعلق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور (پاکستان ہاکی فیڈریشن) پی ایچ ایف کےمعاملات طے پا گئے،پی ایس بی سیگفریڈ ایکمین کےمعاوضےکا چیک پی ایچ ایف کےحوالےکرےگا۔

ہیڈ کوچ ایک سال کےواجبات ادا نہ کیےجانےکی وجہ سےمستعفی ہوگئےتھے، انہوں  نے گزشتہ ماہ اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2026 تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں، ایکمین کے معاوضے کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کرنی تھی،تاہم  پی ایس بی اور پی ایچ ایف تنازع کی وجہ سےہیڈ کوچ کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب سیگفریڈ ایکمین کی کوچنگ کےلیےعمان سےمعاملات طے پارہےہیں۔

مزید خبریں :