Time 20 مئی ، 2023
کھیل

سابق ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم کا واجبات کی ادائیگی کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا عندیہ

میں واجبات کے حصول کے لیے جو کر سکتا ہوں کروں گا اور اس حوالے سے وکیلوں سے مشاورت کروں گا: سابق ہیڈ کوچ__فوٹو: فائل
میں واجبات کے حصول کے لیے جو کر سکتا ہوں کروں گا اور اس حوالے سے وکیلوں سے مشاورت کروں گا: سابق ہیڈ کوچ__فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نے واجبات کی ادائیگی کے لیے قانونی جنگ لڑنے کا عندیہ دے دیا۔

سیگفریڈ ایکمین نے 2 روز قبل ایک سال کا معاوضہ نہ دیے جانے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں واجبات کے حصول کے لیے جو کر سکتا ہوں کروں گا اور اس حوالے سے وکیلوں سے مشاورت کروں گا۔

ذرائع کے مطابق سیگفریڈ ایکمین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بھی بات کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2026 تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں اور انہیں معاوضے کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کرنی تھی۔

تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ تنازع کی وجہ سے سیگفریڈ ایکمین کو ادائیگیاں نہ کی گئیں۔

مزید خبریں :