20 جون ، 2023
چارسدہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کی وصولی کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین سے بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
نجی بینک کا سسٹم بند ہونےکی وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ بھی پریشان رہی، اس دوران بابڑہ ہائی اسکول میں خواتین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہلکار خواتین کو لاٹھی سے دھکیلتے رہے اور لاٹھیاں بھی برسائیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عارف نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے اور واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔