Time 13 جون ، 2023
کھیل

چیئرمین کرکٹ بورڈ کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں: وزیر داخلہ

وزیر اعظم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں: رانا ثنا اللہ— فوٹو:فائل
وزیر اعظم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں: رانا ثنا اللہ— فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے معاملے  پر کوئی اختلاف نہیں۔

پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری بھی ہمیشہ افہام و تفہیم سے بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کے معاملے میں کسی پارٹی کی رائے ہوسکتی ہے، اختلاف کوئی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور طارق ملک کی سیکرٹری سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے انہیں جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے امیدوار نامزد کیا۔

مزید خبریں :