Time 13 جون ، 2023
پاکستان

سمندری طوفان کیٹی بندرگاہ سے ضرور ٹکرائے گا، شیری رحمان

لوگ جگہ خالی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں لیکن ان کی زندگیاں عزيز ہیں، انہيں زبردستی نکالیں گے: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی— فوٹو:فائل
لوگ جگہ خالی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں لیکن ان کی زندگیاں عزيز ہیں، انہيں زبردستی نکالیں گے: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی— فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کیٹی بندرگاہ سے ضرور ٹکرائے گا، کیٹی بندر، ٹھٹہ اور بدین متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھاکہ حکومت نے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، کیٹی بندر، ٹھٹہ اور بدین متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر گاہ سے طوفان ضرور ٹکرائے گا، لوگ جگہ خالی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں لیکن ان کی زندگیاں عزيز ہیں، انہيں زبردستی نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سیلاب کےمتاثرین تاحال مشکلات کا شکار تھے اب یہ آ گیا، تمام ریسکیو مشن اور تمام اداروں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، حکومت این ڈی ایم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا تھاکہ طوفان کے اثرات سمیت موسمیاتی نقصانات پر کنٹرول کے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ،بلوچستان میں این جی اوز، ریلیف کیمپ میڈیکل مشن کو الرٹ کیا گیا ہے، ایک لاکھ کے قریب افراد کو کل شام تک محفوظ مقامات پر منتقل کیاجائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کی جانب پیش قدمی کرنے والے طوفان بپر جوائے کی شدت کم ہوگئی۔

پاکستان اور بھارت کی جانب پیش قدمی کرنے والے طوفان بپر جوائے ’انتہائی شدید سائیکلونک اسٹارم‘ سے ایک درجہ کم شدید ہوکر ’بہت شدید سائیکلونک اسٹارم‘ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :