Geo News
Geo News

Time 14 جون ، 2023
صحت و سائنس

چاولوں کو پکانے سے پہلے کیوں دھوتے ہیں، کیا یہ ضروری بھی ہے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یقیناً آپ سب چاول بہت شوق سے کھاتے ہوں گے، بریانی بنی ہو  یا پھر کھیر چاول ہر کسی کی پسندیدہ غذا ہے۔

آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ چاول بنانے سے پہلے انہیں دھویا کیوں جاتا ہے؟ کیا یہ ضروری بھی ہے؟ ان تمام سوالات کے جوابات جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔  

پکانے سے پہلے چاولوں کو کیوں دھویا جاتا ہے؟ 

عام طور پر کچے چاولوں کو صاف کرنے کے لیے دھویا جاتا ہے کہ تاکہ ان میں سے مٹی ،کیڑے، چھوٹے پتھر نکل جائیں اور چاول پکنے کے بعد وہ کسی کے منہ میں نہ آئیں۔ 

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ چاولوں کو پکانے سے پہلے دھونے سے چاول کے دانے سے نشاستے(Starch) کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

ابھی حال ہی میں فوڈ سپلائی میں پلاسٹک کے بھاری استعمال کی وجہ سے  چاول سمیت کئی کھانوں میں مائیکرو پلاسٹک پائے گئے ۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ آپ جس پیکیٹ (پلاسٹک یا کاغذ کے تھیلے) میں چاول خریدتے ہیں اس میں بھی مائیکرو پلاسٹک موجود ہوتا ہے۔

اس لیے اگر چاول پکانے سے پہلے  دھو لیے جائیں تو  پلاسٹک کی مقدار کو 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

کیا چاولوں کو دھونے سے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں؟

اس کا مختصر جواب ہے نہیں. چاولوں کو دھونے سے پکے ہوئے چاول کے بیکٹیریل مواد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ کھانا پکاتے وقت زیادہ درجہ حرارت  تمام بیکٹیریا کو ختم کر دے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ کتنے عرصے تک پکے ہوئے چاول یا کچے دھوئے ہوئے چاولوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھا جاتا ہے۔اگر گیلے کچے چاول یا پکے ہوئے چاولوں کو زیادہ دیر تک کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا جائے تو یہ بیکٹیریا کو  متحرک کر سکتا ہے۔

لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ دھوئے ہوئے یا پکے ہوئے چاولوں  کو کمرے کے درجہ حرارت پر زیادہ دیر تک رکھنے سے گریز کریں۔

چاولوں کو  دھونے سے اس کی چپچپاہٹ کم ہوجاتی ہے؟

ایک حالیہ تحقیق میں چاولوں کو دھونے کے نتیجے میں اس کی چپچپاہٹ اورنرم ہونے کا معلوم کرنے کے لیے تین مختلف قسم کے چاولوں کا موازنہ کیا گیا۔ 

ان تین میں سے ایک قسم کے چاولوں کو بالکل نہیں دھویا گیا جبکہ دوسرے کو 3 بار پانی سے دھویا گیا جبکہ تیسری قسم والے چاولوں کو  10 بار دھویا گیا۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ چاولوں کو دھونے سے ان کی چپچپاہٹ میں کوئی کمی نہیں آئی۔