Time 14 جون ، 2023
دنیا

9 مئی کے واقعات میں ملوث شہریوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلانے سے آگاہ ہیں، امریکا

فوٹو: فائل میتھیو ملر
فوٹو: فائل میتھیو ملر

امریکا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سے کہتے ہیں آئین کے مطابق سب کے لیے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔

روسی تیل کی خریداری پر ترجمان نے کہا کہ ہر ملک کو اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، امریکا نے روسی توانائی کی برآمدات پر پابندیاں نہیں لگائیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر  کے مطابق امریکا اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی، اس سے روسی تیل کی قیمت گری، روسی تیل کی قیمت گرنے سے روس100 ارب ڈالر کی آمدن سے محروم رہا۔

گزشتہ دنوں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ شہری حقوق کا احترام کرنے والاخوشحال جمہوری پاکستان امریکی مفادات کیلئے اہم ہے اور امریکی محکمہ خارجہ حکومت پاکستان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے قریبی روابط برقرار رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی سب کیلئے یکساں رکھنے کی حمایت کرتےہیں، امریکا جلد ختم نہ ہونے والےکسی تنازع میں فریق نہیں بننا چاہتا۔

مزید خبریں :