Time 16 جون ، 2023
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کی ملاقات

نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پاکستان سپر لیگ سمیت ڈومیسٹک کلینڈر ائیر پر بریفنگ دی/ فائل فوٹو
نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پاکستان سپر لیگ سمیت ڈومیسٹک کلینڈر ائیر پر بریفنگ دی/ فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی جس میں کرکٹ کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پاکستان سپر لیگ سمیت ڈومیسٹک کلینڈر ائیر پر بریفنگ دی۔

نجم سیٹھی نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ 4 سال بعد بحال کردی گئی ہے، بڑی ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بن رہی ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں انعقاد پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دی اور کہا کہ مزید انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں لانے کی کوشش کریں، پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کا اب مسئلہ نہیں، اس سے پاکستان کا بہترین امیج دنیا بھر میں اجاگر ہورہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پی ایس ایل بڑی کرکٹ لیگ بن چکی ہے، کرکٹ انفرااسٹرکچر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے مزید کرکٹ میدان بنائے جائیں۔

مزید خبریں :