16 جون ، 2023
مشہور اسمارٹ فون ساز کمپنی، شیاؤمی نے آج اپنے نئے اسمارٹ فون، ریڈمی 12 سی کا اعلان کیا ہے، یہ کم بجٹ کا طاقتور اور وسیع طرز کا اینٹری لیول اسمارٹ فون بھی ہے۔ اپنے ہمہ گیرفیچرز سے مالامال اس فون کا مقصد یہ ہے کہ کم بجٹ میں صارفین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔
روزمرہ آپریشنز کی ہموار انجام دہی، فوری ایپ لانچنگ اوروسیع مقدار میں کانٹینٹ اسٹوریج کے لیے ریڈمی 12 سی میں تیز رفتار میڈیا ٹیک ہیلیو جی 85 پروسیسرلگایا گیا ہے اور ریم کو6+5 GB تک وسعت دی جاسکتی ہے لیکن سب سے بڑھ کر اسٹوریج ایکسٹینشن کو 1TB تک بڑھانا ممکن ہے۔
اس ڈیوائس میں mAh 5000 کی ایک بڑی بیٹری نصب ہے جو پورے دن کےلیے کافی ہے، اس میں جدید اور فوری رسپانس کرنے والے فنگرپرنٹ سینسر کی بدولت براہِ راست ڈسپلے پر انگلی رکھتے ہوئے ریڈمی 12 سی فون کو فوری کھولنے، ایپ لانچ کرنے یا موبائل سے رقم کی منتقلی کے لیےآسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اپنے وسیع تر 6.71 انچ HD+ ڈسپلے اور عمدہ 20.6:9 ایسپکٹ ریشیو کی بدولت، ریڈمی 12 سی، مطالعے، ویڈیو دیکھنے اور گیمنگ کے لیے ایک بہتری اور گہرا احساس فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ پڑھنے کے دوران خاص ریڈنگ موڈ آنکھوں پرتناؤ نہیں بڑھنے دیتا اور اسکرین ٹائم بھی بڑھ جاتا ہے۔
ڈسپلے کا ڈیزائن بہت اسٹائلش اور دیدہ زیب ہونے کے بنا پر الگ سے پہچانا جاسکتا ہے۔ اس کے کنارے ہموار اور خمیدہ بیک کی وجہ سے ماڈل خوبصورت لگتا ہے جسے گرفت کرنا قدرے آسان بھی ہے۔ ریڈمی 12 سی چار دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب ہیں جن مین گرافک گرے، اوشن بلیو، منٹ گرین اور لیونڈر پرپل (بنفشی) جیسے خوبصورت رنگ شامل ہیں۔
اب بات کیمرے کی ہوجائے تو ریڈمی 12 سی آپ کے یادگار لمحات کو تفصیل کے ساتھ محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 50 میگاپکسل کے مرکزی کیمرے سے روزمرہ مناظر کی تصاویر لینا اب آسان ہے۔ شہر کی مصروف رات کی بہترین تصاویر کے لیے اس میں طاقتور HDR اور نائٹ موڈ آپشن بھی موجود ہے۔
مارکیٹ میں دستیابی کی تفصیلات
ریڈمی12 سی اسمارٹ فون اب Mi Store، Corecart اور Daraz.pk کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ فون کے دو ویریئنٹس ہیں جن کی تفصیلات یہ ہیں:
4GB+64GB کی قیمت 30999 روپے
4GB+128GB کی قیمت 33999 روپے
ڈیوائس کی تکنیکی تفصیلات
شیاؤمی کارپوریشن
ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کارپوریشن کی بنیاد اپریل 2010 میں رکھی گئی تھی اور 9 جولائی 2018 کو یہ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ کی فہرست میں شامل ہوئی۔ شیاؤمی کمپنی کا نصب العین کنزیومر الیکٹرانکس اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ ہے جو اسمارٹ فون اور اسمارٹ ہارڈویئر کو آئی او ٹی پلیٹ فارم سے منسلک رکھتی ہے۔
ہمارا وژن ہے کہ، ’صارف سے دوستی کرتے ہوئے اس کے دل میں جگہ بنائی جائے،‘ جس کے تحت ہم اختراعات، بلند معیارکو اپناتے ہیں اور صارف کو بہترین سہولیات پیش کرتے ہیں۔
دوسری جانب بہترین اور جدید مصنوعات کو ایماندارانہ قیمت پر فروخت کیا جائے تاکہ دنیا بھر کی عوام یکساں انداز میں ٹیکنالوجی اور جدت سے استفادہ حاصل کرسکیں۔
اسی وژن نے شیاؤمی کو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسمارٹ فون ساز کمپنی کا رتبہ دیا ہے۔ 2021 میں اسمارٹ فون کی شپ منٹ میں شیاؤمی عالمی طور پر تیسرے نمبر پر تھی۔ پھر صارفین کے لیے آئی او ٹی پلیٹ فارم مہیا کرنے والی کمپنی بھی ہے جو اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کے ساتھ انٹرنیٹ آف تھنگس کا امتزاج پیش کررہی ہے۔
یہ وجہ ہے ستمبر 2021 تک شیاؤمی کے 40 کروڑ اسمارٹ ڈیوائسس دنیا بھر میں استعمال ہورہے تھے جن میں لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون شامل نہیں۔ پوری دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اس کی مصنوعات زیرِ استعمال ہیں۔
پھر اگست 2021 میں کمپنی نے فورچیون گلوبل 500 کمپنیوں کی فہرست میں مسلسل تیسری مرتبہ اپنی جگہ بنائی جس کا نمبر 338 تھا جو 2020 کے مقابلے میں 84 درجے بہتر بھی تھا۔
شیاؤمی ہینگ سینگ انڈیکس، ہینگ سینگ چائنا اینٹرپراز اںڈیکس ، ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس اور ہینگ سینگ چائنا 50 انڈیکس میں بھی شامل ہے۔