Geo News
Geo News

پاکستان
30 دسمبر ، 2012

2012ء پاکستانی صحافیوں کیلئے خطرناک رہا

لاہور…2012ء پاکستانی صحافیوں کیلئے انتہائی مشکل اور خطرناک ثابت ہوا ،ساوٴتھ ایشین ریجن میں سب سے زیادہ پاکستانی صحافی پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔لاہور میں سیفما کے ایک اجلاس میں پیش کی گئی ساوٴتھ ایشیا میڈیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق سال 2012ء کے دوران ساوٴتھ ایشیا میں پچیس صحافیوں کو قتل کیا گیا جن میں تیرہ پاکستانی،پانچ بھارتی،تین بنگلہ دیشی،دو نیپالی اور دو افغانی تھے،پاکستانی صحافیوں کے لئے کراچی،بلوچستان اور شمالی علاقہ جات زیادہ خطرناک ثابت ہوئے،رپورٹ کے مطابق سری لنکا،بھوٹان اور مالدیپ میں اس لحاظ سے محفوظ رہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سال بھی انفارمیشن تک رسائی اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے والے قانون میں ترامیم نہیں لائی جا سکی ۔

مزید خبریں :