31 دسمبر ، 2012
کراچی....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے طاہر القادری کے ساتھ ہیں،طاہرالقادری نے حق کاعلم بلندکیا ہے،میں نے ان کا ساتھ دیا ہے،کارکنان 14 جنوری کوانقلاب کے سفرکیلئے نکلیں،قا ئداعظم اورعلامہ اقبال نے مل کر پاکستان کی تشکیل کی تھی پاکستان کو بچانے کے لیے تمام قوتیں اکٹھی ہوجائیں، مسلح افواج اور حکمران ملک بچانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام چاہتے ہیں اور ہم نے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔کارکنان کی شہادت کے باوجود الگ ہونے کا نعرہ ہیں لگایا۔ہماری غلطیوں سے پاکستان کا ایک حصہ ٹوٹ چکا ہے۔پاکستان کو بچانے کے لیے تمام قوتیں اکٹھی ہوجائیں،ملک میں تبدیلی لانے کے لیے طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ طاہرالقادری نے حق کاعلم بلندکیا ہے،میں نے ان کا ساتھ دیا ہے،میں اورطاہرالقادری پاکستان کوبچانے کی کوششیں کررہے ہیں،مسلح افواج اورحکمران ملک بچانے کے لیے ہماراساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ قا ئداعظم اورعلامہ اقبال نے مل کر پاکستان کی تشکیل کی تھی ،پاکستان بچانے کیلئے کارکنان اورشہری چندہ جمع کریں۔الطاف حسین نے خطاب میں مزید کہا کہ چندجاگیرداروں نے ملک کواپنی جاگیر بنارکھاہے،میں ملک کی تقدیربدلنے اورانقلاب لانے کی کوشش کررہاہوں،ہم پاکستان سے خا ندانی سیاست کاخاتمہ چاہتے ہیں۔