Geo News
Geo News

پاکستان
31 دسمبر ، 2012

مستونگ بس دھماکا، جاں بحق19افراد کی میتیں راولپنڈی پہنچا دی گئیں

مستونگ بس دھماکا، جاں بحق19افراد کی میتیں راولپنڈی پہنچا دی گئیں

راولپنڈی…مستونگ میں زائرین کی بس پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کی لاشیں اور 9 زخمیوں کوہولی فیملی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا۔بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زائرین کی بس پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے 19 افراد کی لاشوں اور 9 زخمیوں کو کوئٹہ سے سی ون تھرٹی کے ذریعے چکالہ ائیر بیس پر لایاگیا جہاں سے ایمبولینس کے ذریعے 16 افراد کی لاشوں کو روالپنڈی فیملی اسپتال جبکہ 3 لاشوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔بس پر حملے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو بھی ہولی فیملی اسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ذرائع کے تمام لاشوں کی ڈی این اے کیا جائے گا اور شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کیے جائیں گے۔لاشوں کو چکالہ ائیر بیس سے اسپتال منتقلی کے وقت رشتوں داروں کے علاوہ وحدت مسلمین کے راہ نمابھی موجود تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری وحدت مسلمین علامہ امین شہیدی کا کہناتھاکہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ اُن کا کہناتھاکہ مستونگ میں زائرین کی بس پر دہشت گرد حملے کے خلاف ملک بھر میں پر امن مظاہرے کریں گے۔

مزید خبریں :