Geo News
Geo News

پاکستان
31 دسمبر ، 2012

مستونگ:زائرین کی بس پرحملے کامقدمہ لیویزتھانے میں درج

مستونگ:زائرین کی بس پرحملے کامقدمہ لیویزتھانے میں درج

مستونگ …مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں ایران جانے والی بس پر حملے کامقدمہ مستونگ لیویز تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ طفیل بلوچ کے مطابق مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں تاہم فوری طورپرکوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں بس میں دھماکے سے انیس افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :