31 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے بزرٹا لائن میں ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد نے 2 منزلہ مکان 4 دُکانوں،2 گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی، ہنگامہ آرائی دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ہوئی ،ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا داخلہ اورخارجی پرنفری تعینات کردی۔