Geo News
Geo News

Time 18 جون ، 2023
پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو
 گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور 41، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک میں 40، اسلام آباد 39، لاہور، مظفر آباد 38، کراچی اور کوئٹہ میں36 جب کہ گلگت35، سری نگر 31 اور لیہہ میں 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی کا امکان

دوسری جانب محکمہ موسمیات  نے خبر دار کیا ہے کہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر شدید کم دباؤ میں تبدیل

سمندری طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر شدید کم دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے  لیکن طوفان ابھی بھی جنوب مشرقی سندھ (تھر پارکر) اور گردونواح میں موجود ہےجو کہ اگلے 12 گھنٹوں میں مز ید کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔ 

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ادھر بپر جوائے سمندری طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی طوفان کے خطرے کے پیش نظر کیٹی بندر، بدین اور سجاول کے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے اور متاثرین نے اپنے گھروں کی تعمیر دوبارہ شروع کردی۔