18 جون ، 2023
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کے پوتے اور اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن دیول اور دریشا اچاریہ کی شادی ممبئی میں ہوئی جس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
کرن دیول کریم رنگ کی شیروانی زیب تن کیے گھوڑے پر روایتی انداز اپنی دلہن لینے پہنچے، بارات میں ان کے دادا دھرمیندرا اور چچا بوبی دیول بھی موجود تھے۔
بعدازاں ممبئی میں استقبالیہ دیا گیا جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
استقبالیے میں شتروگھن سنہا، پریم چوپڑا، راج ببر، انوپم کھیر، جیکی شروف، عامر خان اور سلمان خان سمیت کئی شخصیات شریک ہوئیں۔
گزشتہ روز سنگیت کی تقریب ہوئی تھی جس میں خاندان کے دیگر افرادکے ساتھ ساتھ بالی وڈ ستارے بھی نظر آئے تھے، تقریب میں موسیقی اور رقص کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سب سے زیادہ توجہ سنی دیول اور ان کے والد لیجنڈ اداکار دھرمیندرا نے سمیٹی تھی۔