19 جون ، 2023
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث دودیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے جن میں 7 افراد جاں بحق اور 71 کے قریب زخمی ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جہاں دیوارگرنے سے خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔
ادھر جہلم،گجرات،گوجرانوالہ، ظفروال اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی جس سے ہرطرف جل تھل ہوگیا۔