Geo News
Geo News

پاکستان
31 دسمبر ، 2012

بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک گیا

 بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک گیا

اسلام آباد… دیامر،غذر سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک گیاہے ،لیکن سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روزتک شدید سردی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔غذر کے بالائی علاقوں میں برف کا سلسلہ رکنے کے بعد رابطہ سڑکیں بحال ہو گئی ہیں۔ ان علاقوں میں پھنسے لوگوں نے واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔استور ،دیامر میں بھی برف باری رک گئی ہے اورہر طرف پھیلی برف انتہائی خوبصورت منظرپیش کر رہی ہے،تاہم علاقے میں خشک سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔مالا کنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ کالام ،مالم جبہ،ناران اور کاغان سمیت دیگر تفریحی مقامات پر برف باری تو نہیں ہورہی لیکن سیاحوں نے اب بھی وہاں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور جمی ہوئی برف سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔آزاد کشمیر،شمالی بلوچستان میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :